ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سنٹر نے ضلعی انتظامیہ کو 37 کروڑ نو لاکھ 94 ہزار کا بل تھما دیا

ایکسپو سنٹر نے ضلعی انتظامیہ کو 37 کروڑ نو لاکھ 94 ہزار کا بل تھما دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (عثمان علیم)ناقص منصوبہ بندی یا اداروں میں رابطوں کا فقدان، ایکسپو کورونا ہسپتال خدشات میں گھرگیا، بجلی گیس اور پانی کے بل ادا نہ ہونے پر کنکشن منقطع ہونے کا خطرہ، سینٹر انتظامیہ نےسروسز کے بلوں کی ادا ئیگی بلڈنگ کرایہ سے مشروط کر دی، ضلعی حکومت کو ہسپتال کی مد میں37 کروڑ نو لاکھ 94 ہزار کا بل تھما دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر نے سیٹ اپ اور آپریشنل چارجز کی مد میں ضلعی انتظامیہ کو 37 کروڑ نو لاکھ 94 ہزار کا بل تھما دیا۔  بارہا درخواستوں کے باوجود بل کی ادائیگی نہ کی جا سکی ، ایکسپو سنٹر انتظامیہ بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایکسپو سنٹر کو ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد ایکسپو انتظامیہ بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات سے دوچارہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ایکسپو سنٹر ہسپتال کے بل تاحال کلیئر نہ کر سکی۔

 

ضلعی انتظامیہ کے ذمہ 19 مارچ تا 31 مئی کے سیٹ اپ اور آپریشنل چارجز واجب الادا ہیں، ایکسپو انتظامیہ کی بارہا درخواستوں کے باوجود ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال رقم کی ادائیگی نہ کی جا سکی، ایکسپو سنٹر انتظامیہ نے مراسلے میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ایکسپو سنٹر حکومت سے ہسپتال کی مد میں بجٹ نہیں لیتا لہٰذا بلوں کی ادائیگی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رقم وصولی کے بعد ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے، لہٰذا بقایا جات ادا کیے جائیں۔

 

بارہا مراسلوں اور یاد دہانیوں کے باوجود بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، انتظامیہ کے مطابق فنڈز موجود نہ ہونے سے ایکسپو کا بجلی و گیس کا بل بھی واجب الاد ہے اور کنکشن بھی کٹ سکتا ہے، لہٰذا ضلعی انتظامیہ بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ ایکسپو انتظامیہ نے 19 مارچ تا 30 اپریل تک سیٹ اپ اور آپریشنل چارجز  کی مد میں 16 کروڑ 59 لاکھ 51 ہزار جبکہ یکم مئی تا 31 مئی تک کا 20 کروڑ 50 لاکھ 52 ہزار کا بل ضلعی انتظامیہ سے مانگا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer