تنخواہ، واجبات ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی، چیف جسٹس ریمارکس

تنخواہ، واجبات ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی، چیف جسٹس ریمارکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جس میڈیا مالک نے تنخواہ اور واجبات ادا نہ کئے، اس کیخلاف کارروائی ہو گی۔ سپریم کورٹ نے میڈیا اداروں سے نکالے گئے صحافیوں کی برطرفیاں بھی معطل کر دیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود تنخواہیں نہ دینے پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے میڈیا مالکان کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دے کہ کیپیٹل ٹی وی سب سے بڑا ڈیفالٹر ہے، اسکے مالک احمد ریاض شیخ نے 5 کروڑ جہاں سے لئے، مجھے معلوم ہے، وہ ہر صورت میڈیا ورکر کو تنخواہیں ادا کرے۔

بول ٹی وی، جیو نیوز، سیون نیوز، بزنس پلس نیوز. وقت، ابتک ٹی وی، اے آر وائے، رائل ٹی وی ، جنگ ، نوائے وقت، نئی بات سمیت دیگر اخبارات کے مالکان کو بھی طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ کل اس وقت کیس کی سماعت کرونگا جب عدالت میں صرف صحافی اور مالکان ہونگے، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میڈیا مالکان تنخواہیں مانگنے پر صحافیوں کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں اور انکے خلاف مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دی جاتیں ہیں۔