جناح ہسپتال کی جگہ میڈیکل ٹاور بنانے کا منصوبہ، کتنی لاگت آئیگی؟ جانیئے

جناح ہسپتال کی جگہ میڈیکل ٹاور بنانے کا منصوبہ، کتنی لاگت آئیگی؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) جناح ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کو بحال کرنے کے بجائے محکمہ صحت اور محکمہ منصوبہ بندی نے جناح ہسپتال کی جگہ میڈیکل ٹاور بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پی سی ون کی تیاری شروع کردی۔

خبر پؑڑھیں۔۔لیسکو ملازمین وافسران کیلئے بڑی خوشخبری

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹاور میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جناح ہسپتال کی موجودہ عمارت میں موجود تمام طبی آلات اور مریضوں کیلئے دستیاب تمام سہولیات میڈیکل ٹاور میں منتقل کی جائیں گی۔ ٹاور پر ساڑھے تین ارب سے زائد کی لاگت آئے گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ

حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ منظوری کیلئے نئی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ اس کیلئے 2018-19کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ اس سے قبل جناح ہسپتال کی بحالی کیلئے7 ارب روپے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔