سٹی42: باب ارقم گروپ آف سکولز کی لائبہ افضل نے 1184 نمبر حاصل کر کے میٹرک امتحانات 2024 لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
لاہور بورڈ کی جانب سے ایوان اقبال کمپلیکس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ پوزیشن ہولڈرز بچوں کا اعلان کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کیا اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔
باب ارقم گروپ آف سکولز کے سٹوڈنٹس نے ماضی میں بھی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں ۔ اس سال میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 69 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ لائبہ افضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے باب ارقم ماڈل ہائی سکول میں پڑھ کر یہ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ میں ڈائریکٹر باب ارقم گروپ آف سکولز ریاض احمد رانا ، سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بہترین انداز میں میری تعلیم و تربیت کی ہے اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے والدین کی بھی مشکور و ممنون ہوں کہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میرے لیے بھرپور دعائیں بھی کیں ۔