ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا طلبا وطالبات کیلئے ایک اور سرپرائز

 پنجاب حکومت کا طلبا وطالبات کیلئے ایک اور سرپرائز
کیپشن: Laptop scheme
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم،حکومت طلبا وطالبات کو ابتدائی طور پر 40 ہزار لیپ ٹاپ دے گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت لیپ ٹاپ کی تقسیم پر 10 ارب روپے خرچ کرے گی ،گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں اجلاس بھی ہوا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ منصوبے پر پی سی ون بنانے کی تیاریاں شروع کردیں،محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جلد پی سی ون بنا کر پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری لی جائے گی ۔

واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے طلباو طالبات کو ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس آسان اقساط پر دینے کی ورکنگ مکمل کرلی، طلباو طالبات کو کل ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس کی چابیاں دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شریف کل بائیکس کی چابیاں طلبا و طالبات کےحوالے کریں گی،20 ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 8 ہزار سے زائد ای بائیکس طلباو طالبات کو دی جائیں،بائیکس اسکیم میں طالبات کا کوٹہ 2ہزار رکھا گیا۔
مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 8ہزار سے زائد طالبات نے اپلائی کیا, پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں,ای اور موٹر بائیکس اسکیم کے لیے ایک لاکھ 90 ہزارطلباوطالبات ویب پورٹل پراپلائی کیا۔