ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہداء ہمارا سرمایہ افتخار  ہیں،اُن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور سپاہی زین علی نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا،اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  ان کا کہنا ہے کہ شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہو گئے، شہادت پانے والے 24 سالہ زین علی کا تعلق بہاولنگر اور 30 سالہ اسد اللہ کا تعلق مٹیاری جبکہ 28 سالہ محمد سفیان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔