ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 94فیصد گھریلو صارفین میرے اعلان مستفید ہوں گے جومیں کرنے جارہاہوں۔
وزیراعظم نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کو 3 ماہ کے لئے رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ میں ڈھائی کروڑ گھریلو صارفین کیلئے 50ارب روپےکی رقم خرچ ہوگی، اس رعایت میں کےالیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے تین ماہ کے لئے اس رعایت سے 94فیصد صارفین کو فائدہ ہوگا، حکومت کی رعایت سے 4 سے 7روپے تک فی یونٹ 94 فیصد صارفین کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے94فیصدصارفین کو3ماہ تک4سے7روپےفی یونٹ رعایت ملے گی،تتخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگاجس کی بنیاد پر جائز احتجاج کیاگیا، پہلی بار حکومت نے ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس لگایاہے جو میرے نزدیک اور بھی لگناچاہیےتھا، ریئل اسٹیٹ کاکاروبار کرنیوالے زمینیں رکھ کر سٹہ بازی کرتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جو کروڑوں ڈالرز لےجاتے ہیں ان کی وجہ سےتنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکس لگاہے، اگلےسال ریئل اسٹیٹ بزنس پرٹیکس کیلئےزیادہ کام کیاجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ وقت آگیاہےجودولت سےمالامال ہیں وہ قربانی دیں، حکومت پاکستان صوبوں سےملکردن رات محنت کرےگی، میں تمام شعبوں کی خودنگرانی کررہا ہوں۔