ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی مثال قائم کر دی

باٹا پور پولیس نے  دوران گشت   لا وارث ملنے والا 10سالہ  بچہ والدین کو تلاش کرکے اُن کے حوالے کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فران یامین) باٹا پور پولیس نے  دوران گشت   لا وارث ملنے والا 10سالہ  بچہ والدین کو تلاش کرکے اُن کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت باٹا پور پولیس کو روتا ہوا لا وارث بچہ ملا جو اپنا نام محمد عتیق بتاتا تھا، بچے کے والدین کی تلاش کیلئے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے اور مسجد میں  اعلانات سے مدد لی گئی۔
چند گھنٹوں کی کاوش سے ایس ایچ او باٹا پور نے ٹیم کے ہمراہ بچے کے والدین کو تلاش کرتے ہوئے بچے کے گھر جا کر 10 سالہ بچے محمد عتیق کو والدین کے حوالے کیا۔
ایس ڈی پی او نے بتایا کہ بچے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں بھی  دیں۔