شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،  مستنصر فیروز

شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،  مستنصر فیروز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ہیلمٹ مہم پر انفورسمنٹ کےلئے مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے فیروز پور روز، کینال روڈ، جیل روڈ کا وزٹ کیا۔ مستنصر فیروز نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ 

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ 05 روز میں 71 ہزار 910 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کی گئی جبکہ 06 ہزار 518 موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ لانے اور پہننے پر موٹرسائیکلیں واپس کیں جارہی ہیں۔ 

مستنصر فیروز نے کہا کہ چالان کرنا مقصود نہیں،  شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، شہر بھر میں قائم 190 ناکوں پر ہیلمٹ کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔