راوی میں طغیانی، کرتارپور میں پھنسے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو  بچالیاگیا

Kartarpur Rescue operation, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی پانی اچانک آ جانے سے نارووال کے علاقہ کرتار پورمیں سینکڑوں دیہاتی دریا کے پار نشیبی علاقہ میں پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے کرتار پور صاحب کے قریبی علاقہ میں 26 لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا جن میں  دس خواتین پانچ بچے اور 11 مرد شامل ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر نے بتایا ہے کہ  گزشتہ  دو دن کے دوران 327 لوگوں کو پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ان میں 216 مرد ، 111 خواتین اور بچے  شامل ہیں۔

 لوگ کام کرنے کی غرض سے نشیبی علاقہ میں واقعہ کھیتوں وغیرہ میں گئے ہوئےتھے کہ بھارت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑ دیئے جانے کے باعث دریا کا بیڈ اور نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے، کھیتوں میں کام کرتے ہوئے شہری دریا کے پار پھنس گئے۔