ناروے، سری لنکن نےپاکستانی سٹوڈنٹ روم میٹ کی بے دردی سے جان لے لی  

Narway,pakistani student,murder,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناروے کے شہر اوسلو میں پاکستانی سٹوڈنٹ کا اسکے روم میٹ نے بے دردی سے قتل کر دیا ۔ پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے میت کو پاکستان پہنچایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے شہر اوسلو میں قتل ہونے والے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیب کی میت فیصل آباد غلام محمد پہنچ گئی، مقتول کی نماز جنازہ چوہڑ ماجرہ قبرستان میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ورثاء نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان  کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا سٹوڈنٹ انجینئر محمد منیب چار سال سے  ناروے میں مقیم تھا اور الیکٹریکل انجینیرنگ کا اسٹوڈنٹ تھا۔ محمد منیب نامی سٹوڈنٹ نے اسی سال اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی تھی اور روزگار کے لیے ناروے کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔

 اپارٹمنٹ میں مقیم دوسرے شخص جس کا تعلق ساؤتھ افریقا سے تھا اور عمر چالیس سال تھی اس نے چھریوں کے وار کر کے منیب کا قتل کردیا،شور کی آواز سن کر ہمسایوں نے پولیس کو فون کیا جس پر پولیس نے قاتل کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا، اس واقعہ کے سٹوڈنس میں ایک خوف کی لہر پھیل گئی ہے جبکہ مقتول کی ڈیڈ باڈی پاکستان روانہ کر دی گئی ہے۔