مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے، آرمی چیف

مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے، آرمی چیف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے - ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔  آرمی چیف کا قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں ۔مسلمانوں کیلئے دو ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے  جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں  اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ، انشأاللہ ۔ ہمارے پاس ہر طرح کا Potential موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے ۔مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔