پسماندہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروانے کا آغاز ، ایم او یو پر دستخط 

MOU signed between DHQ Mandi Bhaudin and College of Surgeons Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے تحت  پسماندہ اضلاع کے عوام کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات مہیا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے  پسماندہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروانے کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلہ میں  ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤ الدین میں ڈاکٹروں کی سپیشلائزیشن کے لئے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے۔

ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر  نے بتایا کہ  پسماندہ اضلاع کے عوام کو بھی مقامی طور پر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہو ں گی-

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے لئے دو کروڑ کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

 ڈاکٹر جمال ناصر  نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا۔ ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی24گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

  پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر شعیب شفیع، میجر جنرل مظہر اسحاق، بریگیڈئر انجم قادری، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی سمیت دیگر افسران بھی ایم او یو سائنن کرنے کے موقع پر موجود تھے۔ 

 ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر