ٹک ٹاک پر خطرناک ٹرینڈز ، 4 نوجوان جان سے گئے

ٹک ٹاک پر خطرناک ٹرینڈز ، 4 نوجوان جان سے گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر نت نئے خطرناک ٹرینڈز کے باعث لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اپنے دوستوں اور لوگوں میں شیخی بھگارنے کے لیے کئی نوجوان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں چلتی کشتی سے پانی میں چھلانگ لگانے کے چیلنج کو قبول کرنے والے چار افراد اپنی گردنیں تڑوا بیٹھے ہیں۔کشتی پر چھلانگ لگانے کا چیلنج ”ٹک ٹاک“ پلیٹ فارم سے پھیل گیا۔ اس چیلنج میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تیز رفتاری سے چلتے ہوئے بحری جہاز کے پیچھے سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پانی کی خطرناک سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں نے اس ٹک ٹاک ٹرینڈ سے متاثر ہوکر چیلنج قبول کرنا شروع کردیا۔

چیلنج میں حصہ لینے والے کشتی کے پچھلے حصے سے سیڑھی پر چڑھتے ہیں اور ایکروبیٹک چھلانگ لگاتے ہیں جب کہ اس دوران کشتی چلتی رہتی ہے۔حکام کے مطابق اب تک اس نئے چیلنج نے 4 افراد کی جان لے لی ہے۔ حکام نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 4 ڈوبنے والے افراد کے معاملے سے نمٹنا پڑا۔ یہ چاروں اموات وہ تھیں جن سے آسانی سے بچا جا سکتا تھا۔