ویب ڈیسک: ڈولفن سکواڈ کی جانب سے 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کریک ڈاؤن میں عادی مجرمان، ون ویلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 24گھنٹوں میں 14عادی مجرمان کو گرفتار کرلیا، عادی مجرمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنیوالے7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔