ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ نے سیاسی کارکنوں پرتوڑپھوڑاورپولیس پرحملوں سےمتعلق مقدمات کی تفتیش کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو جائز قرار دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ نے توڑپھوڑاورپولیس پرحملوں سےمتعلق مقدمات کی تفتیش کیلئےتشکیل دی گئی جےآئی ٹی کے بارے میں فیصلہ جاری کر دیا۔
ہائیکورٹ نےجےآئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستوں کومستردکردیا۔
تین رکنی بینچ کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کی درخواستوں کی سماعت کے بعد 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیاگیا۔ جسٹس محمدامجدرفیق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےجے آئی ٹی قانون کےمطابق تشکیل دی۔ فیصلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں ، تاہم جو داد رسی مانگی گئی وہ نہیں دی جاسکتی۔
درخواست گزار انفرادی طورپرٹرائل کورٹ میں دہشتگردی دفعات کےاطلاق بارےرجوع کرسکتا ہے۔