ٹور ڈی فرانس؛ نواں مرحلہ مائیکل ووڈز نے جیت لیا

Canadian cyclist Michael Woods, Tour De France, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ کینیڈا کے مائیکل وُڈز نے جیت لیا ، انہوں نے ایک سو  بیاسی اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے انیس منٹ اکتالیس سیکنڈ میں طے کیا. 

مائیکل ووڈز  ٹور ڈی فرانس میں اسرائیل کی پریمیئر ٹیک ٹیم ککی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ریس میں وہ عمومی درجہ بندی میںان کی جانب سے کوئی ایمبیشن سامنے نہیں آئی تھی۔ نویں مرحلہ کی ابتدا میں وہ پہلے ہی آگے بڑھ جانےوالے چھوٹے گروپ کا حصہ تھے جسےاہم کھلاڑیوں نے نویں مرحلے میں ابتدائی طور پر آگے بڑھ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ ووڈز  ریس کے اختتامی مقام آتش فشاں پیو ڈی ڈوم سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر امریکی میٹیو جارجنسن کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے اس کے بعد  اس کے بعد ووڈز نے جورجنسن کو آسانی سے پیچھے چھوڑ دیا اور جنوبی وسطی فرانس کے ماسیف سنٹرل علاقے میں واقع ایک مشہور آتش فشاں  پیو ڈی ڈوم کی چوٹی پر  ریس کے اختتامی پوائنٹ پر پہنچ گئے۔ فرانسیسی کھلاڑی پیئر لاٹور نے نویں مرحلہ میں دوسری پوزیشن پر فنش کیا جبکہ  میٹیج موہورک تیسرے اور جورجنسن چوتھے نمبر پر رہے۔

ٹور ڈی فرانس کے اب تک لیڈر ریس لیڈر جوناس وِنجیگارڈ اور  ریس میں مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر آرہے  تادیج پوگاکر مین پیلوٹن میں 10 منٹ سے زیادہ پیچھے رہ گئے۔