مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی

Sri Lanka PM House
کیپشن: Sri Lanka PM House
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوے کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہو گئے تھے جہاں مظاہرین نے صدارتی محل کے اندر بنے سوئمنگ پول میں ڈبکیاں بھی لگائیں اور صدارتی کچن میں کھانے بھی کھائے۔

مشتعل مظاہرین نے صدر  گوٹابایا راجا پاکسے اور وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا جبکہ پولیس اہلکار مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئے۔

پولیس نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو بحفاظت محل سے نکال لیا تھا جبکہ کولمبو میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روز کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔