(مانیٹرنگ ڈیسک) لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے عا م آدمی تو متاثر ہے ایسے میں دیگر لوگوں کی طرح اس گرمی سے ستائی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے پانی میں چھلانگ لگا دی، جنت مرزا کی پانی میں تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ لائف جیکٹ پہنے چند فٹ کی بلندی سے پانی میں چھلانگ لگارہی ہوتی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے بتایا کہ وہ لائف جیکٹ کے بغیر چھلانگ لگانا چاہتی تھیں لیکن انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے لکھا کہ ”میری تو لڑائی ہو گئی تھی لائف گارڈ سے کہ جیکٹ کے ساتھ چھلانگ نہیں لگاﺅں گی، لیکن وہ بھی میری طرح ضدی تھا،جنت مرزا کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ لائف جیکٹ کے بغیر چھلانگ لگانے سے گریز ہی کریں ،اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد لوھ دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram