(سعید احمد سعید)لاہور سے کراچی ہوائی ٹکٹوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،ساڑھے سات ہزار والا یکطرفہ ٹکٹ 13ہزار روپے تک پہنچ گیا،لاہور سے کراچی پی آئی اے کا کرایہ 13ہزار روپے ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور سے کراچی ہوائی ٹکٹوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے،لاہور سے کراچی پی آئی اے کا کرایہ 13ہزار روپے، ائیربلیو کا ٹکٹ ساڑھے گیارہ ہزار روپے کا ہو گیا، پرواز روانگی سے چند گھنٹوں قبل ٹکٹ 18سے 20 ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا، چھٹیوں اور عید کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافے اور ٹکٹوں میں کمی کے باعث کرائے بڑھ گئے،