(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،حریم شاہ نے اپنی نئی ویڈیوز میں ان سیاسی شخصیات کو نشانے پر رکھ جو کہ وزارت کے مختلف عہدوں پر فائز رہے چکے ہیں، حریم نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کے بارے اہم انکشافات کئے۔
تفصیلات کےمطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی پہچان کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا کیا اور سیاسی شخصیات کے ساتھ اپنی تصاویر،ملاقاتیں اور ان کے ساتھ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جن پر عوام بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے،ان میں وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید،فیاض الحسن چوہان، فاروق ستار، مفتی عبدالقوی اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔
متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن اور ایم کیو ایم کے کردار کے بارے اہم انکشافات کئے، حریم نے کہا کہ دو لوگ سرفہرست ہیں جو میرے بارے غلط باتیں کرکے لوگوں کے سامنے صادق امین بننے کے دلائل دے رہے ہیں، ان میں فاروق ستار جو ٹدے ہیں اور فیاض الحسن چوہان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان کی بہت عزت کرتی تھی، میں نے میڈیا کو ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔
View this post on Instagram
حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے اس کے کیپشن میں فیاض الحسن چوہان اور ہیش ٹیگ کرتےفاروق ستار کو ٹڈے کا نام دیا اور کہا کہ اوقات میں رہو!ویڈیو میں کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے، لوگ بے وقوف نہیں ہیں سب کو سب سمجھ آتی ہے۔
’فاروق ستار مجھ سے چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان بنیں، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر آئے، اب وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔ ‘
View this post on Instagram