چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا ججز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

 چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا ججز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیر بھٹی سے صوبائی افسران کی ملاقات۔پنجاب کی ایکس کیڈر کورٹس میں ججز کی خالی آسامیوں کےمعاملےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس کا ججز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار۔
  تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمدامیربھٹی اور سینئر جج جسٹس ملک شہزاداحمدسےصوبائی انتظامیہ کےاعلیٰ افسران نے ملاقات کی۔ملاقات کرنےوالوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری، سیکرٹری سروسز صائمہ سعید، سیکرٹری قانون بہادر علی خان شامل تھے،اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیومن ریسورس اور پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک بھی اپنی مصروفیات ترک کر کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیربھٹی نے صوبائی حکومت کوہدایت کی کہ پنجاب کی ایکس کیڈر کورٹس  کیلئے لاہورہائیکورٹ کی جانب سےبھیجی گئی نامزدگیوں کو آئندہ دس  روزمیں منظور کیا جائےوگرنہ یہ نامزدگیاں مسترد تصور کی جائیں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےکہا کہ حکومت عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ججز کی تعیناتیوں کے لئےفوری اقدامات کرے تاکہ جلد اورمعیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔