معروف قومی ریسلر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

معروف قومی ریسلر کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کیپشن: کلیم پچار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: جنوبی پنجاب کے رستمِ پہلوان کلیم پچار بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے وفات پا گئے۔

تفصیلات کے مظفرگڑھ کے رہائشی قومی ریسلر کلیم پچار کو گھر کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگا۔  35 سالہ کلیم پچار پہلوان کی دوسال پہلے شادی ہوئی، تین ماہ کی ایک بیٹی ہے ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار، کوچ فرید احمد کا کلیم پہلوان کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کلیم پچار  5سے 6 سو کبڈی کی کشتیاں لڑ چُکے تھے اور سینکڑوں کشتیاں جیت بھی چکے ہیں۔کبڈی کے مقابلوں سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والا بین الااقوامی کبڈی کا مقابلہ جیتنے والے کلیم پچار گزشتہ کئی سالوں سے اپنے گھر میں ایک کبڈی کی ٹریننگ کا اکھاڑا بھی چلا رہے تھے ۔پہلوان کلیم پچار کو ان کے آبائی گاؤں بیٹ میرہزار میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer