کورونا کے جعلی سرٹیفکیٹ کی ایمازون اور ٹیلی گرام پر فروخت کی بھرمار

ایمازون اور ٹیلی گرام
کیپشن: کورونا کے جعلی سرٹیفکیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مہذب اور ترقی یافتہ یورپ میں آن لائن جعلی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی خرید وفروخت کا دھندا عروج پر پہنچ گیا۔ ڈیجیٹل ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ایمازون اور ٹیلی گرام پر فروخت ہونے لگے۔
اٹلی پولیس نے میلان شہر میں ایک ایسے گینگ کو گرفتار کیا ہے جو ہزاروں اطالوی شہریوں کو جعلی یورپی یونین ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرچکا ہے۔ یہ گینگ اپنا دھندا چلانے کے لئے ٹیلی گرام کے دس  رابطے اور ڈارک ویب پر موجود سینکڑوں بے نامی اکاؤنٹس استعمال کررہا تھا جبکہ جعلی سرٹیفکیٹس کے عوض کرپٹو کرنسی وصول کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ پچاس ہزار افراد ان سائٹس پر رجسٹرڈ تھے جبکہ لاکھوں نے اپنی رجسٹریشن کرا رکھی تھی۔ اسی طرح جرمن پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کولون شہر 122 ڈالر کے عوض ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بانٹے جارہے ہیں پولیس ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کرسکی۔ اسی طرح روسی پولیس نے لینن گراڈ شہر سے محکمہ صحت کے ایک  خاتون ورکر کو گرفتار کیا ہے جس نے جعلی سرٹیفکیٹس کی سیل لگا رکھی تھی۔

یہ ورکر 20، بیس افراد کے گروپس کو جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کرتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون پر الزام ہے کہ یہ ویکسین بھی  گٹر میں پھینک کرضائع کرتی رہی۔