کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت کا اہم فیصلہ
کیپشن: کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے "ہفتہ ایس او پیز" منانے کا فیصلہ، پرہجوم کاروباری مراکز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
 چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور منسٹر ہیلتھ یاسمین راشد کی زیرنگرانی ہائی لیول کورونا ریویو میٹنگ ہوئی۔ ڈپٹی کمشنرز،سی ای اوز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کے متعلق ہفتہ آگاہی 9 سے18جولائی تک منایا جائے گا۔ ہوٹل، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، جمز اور سینما ہالز کیلئے خصوصی ایس او پیز تشکیل دیے گئے ہیں۔

تمام کاروباری مراکز اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے، تمام عملے کی ویکسی نیشن مکمل ہونے پر ادارے کو ویکسینیٹڈ زون ظاہر کیا جائے گا۔داخلی راستوں پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنے کیلئے کاؤنٹرز بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ کے مطابق شادی ہالز کی بکنگ کے دوران انتظامیہ میزبانوں کو صرف ویکسی نیٹد افراد کو دعوت دینے کی ہدایت کریں۔ ہوٹلز 50فیصد گنجائش کے اصول کی پیروی کریں۔

سینما ہالز میں فلم کے آغاز، اختتام میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔ سیکرٹری کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے خصوصی ٹیمز تشکیل دینے اور ان ڈور مقامات کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔