ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینما مالکان کیلئے اچھی خبر

سینما مالکان کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی، زین مدنی ) سیکرٹری ایکسائز نے حکومتی احکامات کے مطابق سینما گھروں کو رواں سال انٹرٹینمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے سینما گھروں کو انٹرٹیمنٹ ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی کی جانب سے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں کسی سینما گھر سے ٹیکس نہ وصول کیا جائے۔

 نئے بننے والے سینما گھروں سے 5 سال تک ٹیکس وصولی نہ کی جائے، کورونا کے سبب حکومت نے ٹیکس معافی کا اعلان کیا تھا۔ سینما انڈسٹری کے حالات بہتر نہ ہونے پر گزشتہ دس سال سے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

دوسری جانب سٹیج پرڈیوسرز کے وفد نے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد عثمان سے ملاقات کی اور تھیٹرز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز شیئر کیے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر کی جانب سے تھیٹرز کھولنے کیلئے کمشنر اورڈی سی سے تجاویز طلب کرنے کے بعد تھیٹر پرڈیوسرز نے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہیلتھ محمد عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد میں پرڈیوسر قیصر ثناءاللہ خان، ارشد چوہدری،محمد یوسف ،اداکار قیصر پیا ، شاہد خان اور دیگر شامل تھے ۔ملاقات میں تھیٹر پرڈیوسرز نے حکومت کے ہر ایس او پیز ماننے کا عندیہ دیا اور کہا کہ جو تھیٹر انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گی حکومت اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔