ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الالضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا بڑھنے کا خدشہ

عید الالضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا بڑھنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ، عثمان علیم ) عید الالضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا کیسز بڑھنے کا اندیشہ ہے، ایکسپو سنٹر فیلد ہسپتال کو محرم الحرام تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں عیدالالضحی اور محرم الحرام میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھا جائے گا اور محرم الحرام کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس فیلڈ ہسپتال کی ضرورت ہے یا واپس کر دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ ایکسپو سنٹر کے ایک ہال میں 300 بیڈز کو ہائی فلو آکسیجن پر NDMA نے کنورٹ کیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایکسپو سنٹر کا کوئی کرایہ پنجاب حکومت نے نہیں دینا، بجلی، گیس اور پانی کے بل پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

دوسری جانب ایکسپو انتظامیہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان شٹل کاک بن گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ایکسپو کورونا ہسپتال کے رینٹ کی ادائیگی سے ہاتھ کھڑے کر لیے۔ ایکسپو سنٹر کو 19 مارچ کو کورونا ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، ایکسپو انتظامیہ کے مطابق 19 مارچ تا 30 جون تک 54 کروڑ 92 لاکھ کا بل بطور رینٹ حکومت کے زمہ واجب الادا ہے جس کی ادائیگی کے لیے ایکسپو سنٹر انتظامیہ نے تین ماہ کا 54 کروڑ 92 لاکھ کا وجب الاد بل کلیئر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو بل بھجوایا۔

ضلعی انتظامیہ نے بل کی ادائیگی اور تمام معاملات محکمہ صحت پر ڈال دیے۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ بل سے کوئی لینا دینا نہیں، محکمہ صحت ڈیل کرے گا اور وہی جوابدہ ہے۔ ایکسپو انتظامیہ بل کلیئر نہ ہونے سے بجلی، گیس اور پانی سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی نہیں کر پا رہی جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو سنٹر کو کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر حکومتی احکامات پر کورونا ہسپتال میں تبدیل کیا گیا۔

حکومت کے ذمے کسی قسم کا بل واجب الادا نہیں، ایکسپو انتظامیہ نے غلطی سے بل محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو بھجوایا۔ معاملہ حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دہا گیا ہے۔