ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس صارفین کیلئے بری خبر

سوئی گیس صارفین کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کشمیر روڈ (شاہد ندیم سپرا) سوئی گیس صارفین کیلئے بری خبر، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کی شرح میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے، اب 76 ہزار کی بجائے 36 ہزار صارفین کو گیس کنکشن دیئے جائیں گے۔

 سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے ایڈہاک کی بنیاد پر ریجنل دفاتر کے اہداف مقرر کئے ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دے دی ہے،  دستاویزات کے مطابق جوہر ٹاؤن دفتر میں 12 ہزار صارفین کو جبکہ ریجنل دفتر گورومانگٹ میں 11 ہزار200 صارفین کو کنکشن دیئے جائیں گے۔ اسی طرح ہربنس پورہ دفتر میں7 ہزار 500  جبکہ والڈ سٹی دفتر کے لئے2200 صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث سوئی گیس کے نئے کنکشنوں کی فراہمی 20مارچ سےبند تھی،28 مئی کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے دفاتر  جزوی طور پر کھولے گئے تھے، صارفین کو ایمرجنسی کاموں، بلوں کے اجرا، بلوں کی درستی، اقساط کی سہولیات جاری دی جارہی تھیں۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اخراجات کم کرنےکےلیےڈیلی ویجزملازمین بھرتی کرنے پرپابندی عائد کردی، جس کی وجہ سےسینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے ، اسی طرح مختلف دفاترکےانتظامی امور بھی متاثر ہونےکےخدشات پیدا ہوگئےہیں۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کوٹہ ختم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی تھی، کمپنی کی جانب سے گھریلو صارفین کو ارجنٹ فیس پالیسی کے تحت کنکشن دینے پر پابندی لگائی گئی تھی، ارجنٹ فیس پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو کنکشن کے لئے پچیس ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑے تھے، پابندی کی وجہ سے لاہورریجن میں  صارفین کی درخواستیں التواء کا شکار  ہوگئی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer