ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبات کو سکول بلوانےپرپرنسپل سمیت اساتذہ کی شامت آگئی

طالبات کو سکول بلوانےپرپرنسپل سمیت اساتذہ کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ پائیلٹ ہائر سکینڈری سکول فار گرلز سکول وحدت کالونی میں کورونا کے باوجود سٹاف اور طالبات کو سکول بلوانے پر پرنسپل اور 4 ٹیچرز کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پائیلٹ ہائر سکینڈری سکول فار گرلز سکول وحدت کالونی میں کورونا کے باوجود طالبات کو سکول بلوانے پر پرنسپل اور 4 ٹیچرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات کےخلاف ورزی پر پرنسپل اور خواتین اساتذہ خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پرنسپل صفورہ بی بی، ثمینہ شاہد ، روبینہ کوثر ،فرخ شہناز اورنسیم اختر سے جواب طلب کیا گیا ہے۔مذکورہ اساتذہ کو سات روز میں اتھارٹی کو تحریری جواب جمع کرانا ہوگا۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ تحریری جواب جمع نہ کرانے پر متعلقہ اساتذہ کےخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظراساتذہ و طلباء کو کسی صورت سکول بلوانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ستمبر کے دوسرے ہفتے  سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے بھی نیوزکانفرنس کرتے ہوئے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا،ان کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے۔

اگر  صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولے تو مختلف ایس او پیز بنائیں گے، بڑی کلاسز کو پہلے اور چھوٹی کلاسز کو بعد میں بلانے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ آن لائن ایجوکیشن میں جن علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ نہیں طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے اس لیے سکولوں سےمتعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer