ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے پاکستانی معشیت کو 4 کھرب کا نقصان:ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

کورونا سے پاکستانی معشیت کو 4 کھرب کا نقصان:ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے پاکستان کی معیشت کو 3 سے لیکر 4 کھرب روپے کا نقصان ہوا، معاملہ پرپوائنٹ سکورنگ کی بجائے حقائق اور اعداد و شمارکو دیکھنا ضروری ہے، ڈالر کی مصنوعی قدر کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے پانچ سالوں میں برآمدات میںصفر فیصد اضافہ ہوا، شبر زیدی بیماری کی وجہ سے ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکے تھے، حکومت ایف بی آر سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لارہی ہے، اس عمل میں نجی شعبہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔


ایک انٹرویو میں مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ا قتصادی بحران ورثے میں ملا تھا،  زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے تھے، حکومت کیلئے معیشت کو چلانا مشکل ہوگیا تھا ، ڈالر کی قدرکو مصنوعی طورپر کم رکھنے کیلئے فارن ایکسچینج کو جھونکا گیا جس سے زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی آئی، مسلم لیگ ن کے پانچ سالوں میں برآمدات میں صفر فیصد اضافہ ہوا کیونکہ ڈالر کی قدرکو مصنوعی طورپرکم کرنے سے ہماری درآمدات میں بہت اضافہ ہواتھا۔

 ان مشکل حالات میں حکومت نے مالیاتی نظم وضبط کو برقراررکھتے ہوئے مشکل فیصلے کئے، حکومت نے برآمدات کے فروغ پرتوجہ دی، اس مقصد کیلئے برآمدی شعبہ کو مراعات دی گئی۔ حسابات جاریہ کے خسارہ کو 20 ارب ڈالر سے کم کرکے رواں سال اسے  تین ارب ڈالر کی سطح پر لایا گیا ہے اورپوری دنیاء نے دیکھا کہ پاکستان کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا عمل بھی شروع کیا گیا، رواں سال حکومت ماضی میں لئے گئے قرضوں اورسود کی مد میں 2900 ارب روپے کی ادائیگی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نے مالیاتی ڈسپلن کو قائم رکھتے ہوئے سخت انداز میں حکومتی اخراجات کو کم کیا اورملکی تاریخ میں پہلی بار پرائمری بیلنس مثبت ہوگیا۔

  ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بیشترقرضے ماضی میں لیے گئے قرضوں اورسود کی واپسی اورمالی خسارہ کم کرنے کیلیے لیے ہیں، صدر، وزیراعظم، کابینہ سمیت اخراجات میں واضح کمی لائی گئی ہے، شرح سود 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کی سطح پرلائی گئی ہے، حکومت اقتصاری بڑھوتری چاہتی ہے اس مقصد کیلئے بجٹ میں 8 بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، 2 ہزارسے زائدخام مال اشیاء پرڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے

Shazia Bashir

Content Writer