مچھلی کے شکار پر پابندی عائد

مچھلی کے شکار پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ ماہی پروری کی ٹیم نے قصور میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرکے لاہور کی مارکیٹ میں فروخت کرنیوالےگروہ کو  گرفتار کرلیا، ملزمان قصور سے شکار کی گئی مچھلی لاہور فروخت کررہے تھے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ ماہی پروری نے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا موسم ہر سال یکم جون تا اکتیس اگست تک ہوتا ہے اور جال سے مچھلی کا شکار ممنوع ہوتا ہے، اس دوران مچھلی کے شکار سے پیدوار کم ہو جاتی ہے، اس موسم میں چار کلو وزنی مچھلی 19 لاکھ انڈے دیتی ہے، اس دوران ٹھیکیدار بھی مچھلی کا شکار نہیں کر سکتے۔

  محکمہ ماہی پروری نے مچھلی کے غیرقانونی شکار کو روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں، خصوصی ٹیم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے قصور سے مچھلی کا غیرقانونی شکار کر کے لاہور کی مارکیٹ میں فروخت کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا، شکاریوں کے قبضے سے بیس من مچھلی برآمد کی گئی، ملزمان دریائے ستلج سے شکار کر کے مچھلی کو لاہورمیں فروخت کرتے تھے، ملزمان سے برآمدکی گئی مچھلی کو محکمہ ماہی پروری نے اوپن مارکیٹ میں نیلام کر دیا، نیلام کی گئی مچھلی سےوصول ہونیوالی ایک لاکھ چالیس ہزار کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کروادی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer