سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سنگاپور کی کمپنی نے پرپوزل دیدی

سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سنگاپور کی کمپنی نے پرپوزل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے لاہور اور فیصل آباد میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی آرکیٹیکٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سنگارپور کی کمپنی پومی رائے سٹوڈیو کے آرکیٹیکٹ پروفیسر جیسن نے 4 رکنی وفد کے ہمراہ وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی پھاٹ الیاقت چٹھہ، چیئرمین فیڈرل ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ممتاز احمد، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف میو سمیت محکمہ ہاؤسنگ اور ٹاسک فورس کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

پروفیسر جیسن رائے نے سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تیار کردہ پرپوزل پیش کیا، پرپوزل میں 3 ،5 مرلہ کے ایک، دو اور کثیرالمنزلہ گھروں کی تعمیر شامل تھی، اجلاس کے شرکاء نے کمپنی کی آفر کا خیر مقدم کیا۔

 ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ کی جانب سے پرپوزل کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی سنگا پور وفد کو لاہور اور فیصل آباد میں منتخب کی گئی جگہوں کا دورہ کرائے گی اور دو روز میں پرپوزل کو منظور کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer