افسوسناک خبر، پاکستان کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

افسوسناک خبر، پاکستان کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان  ٹیلی ویژن  کی معروف ترین اداکارہ ذہین طاہرہ 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اداکارہ ذہین طاہرہ کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔

 ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ سینئر ترین اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں، ذہین طاہرہ 1949 میں بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئیں، اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا اور ڈراما سیریل خدا کی بستی، عروسہ ، دستک،ماسی اور ملکہ، شمع، دل دیا دہلیز اورکہانیاں سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ کچھ ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔

مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، انہوں نے ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ 2013 میں ذہین طاہرہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer