ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ضلع انتظامیہ ان ایکشن

سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ضلع انتظامیہ ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، نشتر زون ٹاؤن نے کچا جیل روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے سڑک کو تجاوزات سے پاک کردیا۔
سٹی فورٹی ٹو کی جانب سے گزشتہ روز کچا جیل روڈ پر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، نشتر زون ٹاؤن کی انتظامیہ نے کچا جیل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ انتظامیہ نے سڑک کے اطراف میں قائم غیر قانونی فروٹ منڈی کو بھی ختم کردیا اور تمام سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

تجاوزات کا خاتمہ ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تجاوزات کے باعث کچا جیل روڈ پر آئے روز ٹریفک جام رہتی تھی۔