انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی، 5ماہ کا مغوی بچہ بازیاب، 4ملزمان گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ کی کارروائی، 5ماہ کا مغوی بچہ بازیاب کر کے خاتون سمیت 4ملزمان گرفتار کر لئے۔ 

پولیس نے اغوا کرنے والے 4ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں آسیہ بی بی، اسکا شوہر شہباز، شہریار اور اشرف شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے 5 ماہ کا بچہ اغواء کیا، ملزمہ نے بچے کو  2لاکھ میں شہریار اور اسکے والد اشرف کو فروخت کر دیا۔ 

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمہ آسیہ بہانے سے بچے کے گھر جا کر اسے کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہوئی، ملزمان بچے کو وصول کرنے کے بعد نتھوکی گاؤں فرار ہو گئے تھے، آسیہ ملزمان کے گھر میں ملازمہ ہے، پہلے سے ان کے ساتھ ڈیل کر چکی تھی۔ 

 ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چودھری  کا کہنا ہے کہ مدعیہ مقدمہ تہمینہ کے گھر 13سال سے اولاد نہ تھی، بچہ اسکی لے پالک اولاد تھی۔ 

 بچے کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعائیں دیں. ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی طرف سے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔