حسن علی: این اے 127 سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 162 سے رہنما منظر عباس کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق منظر عباس کھوکھر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے پی پی 162 کا ٹکٹ دیا جائے گا،تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 162 اور حال ہی میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فیاض بھٹی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فیاض بھٹی کو پی پی 163 سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔