عمران خان کی اپیل مسترد،یاسمین راشد کو این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

عمران خان کی اپیل مسترد،یاسمین راشد کو این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا جبکہ یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے آراو کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے آر او کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل پر سماعت ہوئی۔

 دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہوچکے ہیں اور ان کے تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جبکہ (ن) لیگ کے وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔

  الیکشن ٹربیونل کے جج نے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کردیا۔

 دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونل نے یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور این اے 130 سے ان کے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 پی ٹی آئی رہنمااعظم خان کو بھی پی پی 160 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ریٹرننگ افسر نے اعظم خان کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل ٹربیونل نے اعظم خان کی اپیل پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کی جانب سے مظہر امین ایڈوکیٹ نے دلائل دئیے۔