لاہور:یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور:یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شہر لاہور میں کڑاکے کی سردی نے شہریوں کو ٹھرنے پر مجبور کر دیا، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 199 کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ یوایس قونصلیٹ 335 , سید مراتب علی روڈ 306 ، فیز 8 ڈی ایچ اے 258 ، جوہر ٹاؤن 185, اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 95فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔

 دوسری جانب اسلام آباد، کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ اسی طرح سندھ اور پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

 مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سکردو منفی 8۔ گلگت منفی 5۔ استور منفی4۔ دیر منفی 3۔ ہنزہ  اور راولا کوٹ میں منفی2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔