(ویب ڈیسک )نامور گلوکار ملکو کی ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ملکو رات کے اندھیرے میں ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ملکو فائرنگ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار بھی کررہے۔ واضح رہے کہ جہلم ، گلوکار شادی کی تقریب میں مدعو تھے۔
یاد رہے کہ محمد اشرف ملکو پاکستان کے مشہور پنجابی ،پاپ اور لوک موسیقی کے گلوکار ہے۔جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اُنہوں نےماسٹر آف آرٹس کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سےحاصل کی۔
ملکو نے 2002 میں اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کیا۔
ان کے مشہور گانوں کی فہرست درج ذیل ہیں:
سوچݨا وی نہ (۲۰۰۴)
کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے
وے چنگا ساڈا یار ایں
آجا سوہݨیے تینوں نچݨا سکھا دیاں
مر جاݨی پوندی پعھنگڑا
نچدی کمال بِلو
رل تے گئے آں رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے