(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے تعلق نہ رکھنے والے کو مینجمنٹ دینا اندھیرے میں چیز ڈھونڈنے جیسا ہے۔
لاہور میں رمیز راجا کے اعزاز میں تقریب ہوئی اس موقع پر رمیز راجا نے خطاب میں حالیہ پی سی بی مینجمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا ایک مائنڈ سیٹ بنادیا گیا ہے کہ کرکٹرز اچھے ایڈمنسٹریٹرز نہیں ہوسکتے، مینجمنٹ کسی ایسے بندے کے حوالے کردینا جس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہ ہو، ایسا ہے جیسے کوئی اندھیرے میں چیزیں ڈھونڈ رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگے چل کر کرکٹ کے معاملات کو سیاسی مداخلت سے نکالنا چاہیے اور اس میں میرٹ لائیں، جس کا جو دور ہے اسے پورا کرنے دینا چاہیے، اس کے بعد دیکھیں اس نے کیا کیا اور کیا نہیں۔