پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دو بجےہوگا

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دو بجے دن ہوگا، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پونے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نعرے لگاتے ہوئے شور شرابہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا تھا، بلز کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں ’اعتماد کا ووٹ لو‘ کے نعرے لگائے۔

حکومتی ارکان نے رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں حکومتی ارکان کی طرف پھینک دیں۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومتی ارکان نے کئی بل منظور کرالیے، ایوان نے گھریلو ملازمین پنجاب بل 2021ء، پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب بل 2023ء، فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل، تنازع کے تصفیے کے متبادل حل کا ترمیمی بل 2023ء اور ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب ترمیمی اور تنسیخ بل 2023ء کثرت رائے سے منظور کرلئے۔

پنجاب اسمبلی نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022ء بھی ایوان میں دوبارہ منظور کرلیا جبکہ یہ ترمیمی بل 2022ء گورنر پنجاب نے واپس بھجوادیا تھا۔

صوبائی اسمبلی نے پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2019ء، سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2021ء بھی کثرت رائے سے منظوری کرلئے۔

بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ’’اعتماد کا ووٹ لو‘‘ کے نعرے لگائے۔ راجہ بشارت بولے جب بھی عدالت حکم دے گی تو اکثریت ثابت کریں گے۔