رجسٹریشن، ٹرانسفر مزید آسان؛ گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری

Bio metric transffer system for vehicles
کیپشن: vehicles
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز پنجاب نے بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم کا آغاز کردیا،بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح وزیر ایکسائز 13 جنوری کو کریں گے۔
 صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کاکہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کو جدت کی راہ پر منتقل کردیا ہے،بائیومیٹرک سسٹم سے صارفین کو بڑے پیمانے پر ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز دفاتر اور نادرا کے 4 ہزار ای سہولت مراکز پر بائیومیٹرک کی سہولت دستیاب ہوگی،اب گاڑیوں کی ٹرانسفر ,رجسٹریشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوگی۔

حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ بائیومیٹرک سسٹم سے ریونیو میں اضافہ ہوگا،اوپن لیٹر پر گاڑیاں کئی جگہ پر سیل ہوتی رہتی تھیں مگر ٹرانسفر نہیں ہوتی تھیں، اس سے محکمہ ایکسائز کو ریونیو کے حوالے سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا، اب صرف ایک120 روپے کی رقم ادا کرکے شہری اپنی گاڑی بائیو میٹرک طریقے سے ٹرانسفر کرا سکتے ہیں۔

دوسری جانب پوسٹ آفس کی غفلت کے باعث ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس التوا ٕ کاشکار ہیں،سال 2022کی ڈاک ٹکٹس تاحال جاری نہ ہو سکیں۔ لرنر اور مستقل ڈرائیونگ لائسنس بنوالے والے شہری ٹریفک سینٹرز اور دفاتر کے چکر لگانے لگے۔

سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہریوں سے معذرت کرکے ان کو واپس بھجوانے لگا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈرائیونگ ٹکٹس ختم کر کے فیس بنک میں جمع کروانے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی فیس بینک میں جمع کروانے کی منظوری کے بعد ٹکٹس سسٹم کیا جائے گا۔ہرسال نئے سال کی  آمدکے موقع پر شہریوں کو ٹکٹس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer