سرکاری کالجز میں داخلوں کا ہدف حاصل کر لیا گیا

Government colleges
کیپشن: students in class room
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے لاہور کے سرکاری کالجز میں داخلوں کا ہدف حاصل کر لیا،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کالجز میں 24 ہزار اضافی داخلے کئے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے باعث محکمہ تعلیم کیجانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں اضافی نمبر دیئے گئے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں طلبہ کامیاب قرار پائے۔طلبہ کی زیادہ تعداد کے باعث گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کالجز میں 24 ہزار اضافی داخلے کئے گئے۔

رواں سال کالجز میں 1لاکھ 82 ہزار سے زائد داخلے ہوئے جبکہ گذشتہ سال کالجز میں 1 لاکھ 62 ہزار طلبہ کو داخلہ ملا تھا۔