(ویب ڈیسک)عاطف اسلم کا شمار معروف پاکستانی گلوکاروں میں ہوتا ہے،گلوکار کو سرحد پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عاطف اسلم پاکستانی کرکٹرز سے مل رہے ہیں۔
عاطف اسلم اچانک قومی کرکٹرز سے ملنے پہنچ گئے،عاطف اسلم کرکٹر شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر پہنچے تو وہاں موجود تمام ہی کرکٹرز انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے ،قومی کرکٹرز نے عاطف اسلم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے پہلے عاطف اسلم سے ملے جس کے بعد وقار یونس، کامران اکمل، حسن علی، امام الحق، احمد شہزاد، وہاب ریاض نے عاطف اسلم سے ملاقات کی۔ کرکٹرز گلوکار سے مل کر خوش ہوئے اور انہیں ساتھ کھانے کی دعوت دی۔
- The maestro @itsaadee surprises @realshoaibmalik & team at the opening event of #RiceBowl in Lahore...@realshoaibmalik @WahabViki@babarazam258 @waqyounis99 @RealHa55an @KamiAkmal23 @iamAhmadshahzad@shani_official @usman @ImamUlHaq12#RiceBowlZblockDHA #Cricket #Pakistan pic.twitter.com/EBEUYFYzUO
— Arsalan H. Shah ~ Proud Pakistani (@arsalanhshah) January 9, 2022
واضح رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ کھولا ہے ریسٹورنٹ ’دی رائس باؤل‘ کی لانچ کی تقریب میں پاکستان کے نامور کرکٹرز نے شرکت کی اس موقع پر اچان، گلوکار و اداکار عاطف اسلم بھی پہنچ گئے۔