کریش طیارے کا پائلٹ ٹرین کی زد میں آںے سے کیسے بچا؟ ہولناک ویڈیو وائرل

Pilot life saved by Police
کیپشن: Crashed Plan Landed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹرین نے چھوٹے ہوائی جہاز کے پرخچے اڑا دیئے، پولیس افسر نے بروقت کریش لینڈنگ کرنے والے زخمی پائلٹ کوکاک پٹ سے باہر کھینچ کراس کی جان بچالی۔

رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو شہر میں ایک سیسنا 172 طیارہ اچانک انجن کی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ پر مجبور ہوگیا، لاس اینجلس کے ضلع پاکوئما سے اڑان بھرنے والا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد ٹرین کی پٹریوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔ مگر بدقسمتی سے جزوی طور پر تباہ طیارہ عین ریلوے کراسنگ کے اوپر آکر رکا، جہاں سامنے سے تیز رفتار مسافر ٹرین آرہی تھی۔

موقع پر پہنچنے والے سان فرانسسکو پولیس اہلکاروں نے برق رفتاری سے طیارے کے کاک پٹ سے کچھ سیکنڈز پہلے زخمی پائلٹ کو باہر کھینچ لیا تاہم اسی وقت دندناتی ہوئی ٹرین موقع پر پہنچ گئی اور طیارے کے پرخچے اڑا دئیے۔ اگر پولیس  افسر زخمی پائلٹ کو جو خود ہلنے جلنے کے قابل نہیں تھا بروقت باہر نہ نکالتے تو طیارے کے ہمراہ اس کے بھی جان جانے کا خدشہ تھا۔
طیارے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین نے پائلٹ کی جان بچانے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔