رہائشی علاقوں سے مویشی نہ نکالنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

Metropolitan
کیپشن: Cattle in the city
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے باڑے دوبارہ بڑھ گئے، میونسپل کارپوریشن کا جانوروں کے انخلا کی بجائے جرمانے کرنے پر زور ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر کے رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے باڑے بنانے پر پابندی مگر انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہے۔ مویشیوں کے انخلا کیلئے کارروائی نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس قبضے میں لی جانے والی بھینسوں کو رکھنے کیلئے جگہ ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے بھینسوں اور مویشیوں کو قبضے میں لینے کی بجائے جرمانے کرنے پر زور ہے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران رہائشی علاقوں میں باڑے بنانے پر 5 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے کیے گئے، صرف 196 مویشیوں کا انخلا کیا گیا وہ بھی بعد میں واپس کر دئیے گئے۔