ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، پتی کی قیمت میں حیران کن اضافہ

Tea prices increase in Lahore
کیپشن: Tea prices increase in Lahore
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: عوام کو مہنگائی کا ایک اور ایک چھٹکا،برانڈڈ کمپنیوں کی جانب سے پتی کے ریٹس میں 210 روپے کلو اضافہ کردیا،  پتی مہنگی ہونے سے چائے کا کپ بھی 40 روپے کا ہو گیا، مہنگائی نے عوام سے صبح کی چائے بھی چھین لی،شہریوں کا پتی مہنگے کرنے پر اظہار تشویش کہتے ہیں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، برانڈڈ کمپنیوں کی جانب سے پتی کے ریٹس میں 210روپے کلو تک اضافہ،پتی کے ریٹس بڑھنے سے چائے کا کپ بھی چالیس روپے کا ہوگیا۔ ڈسپوزایبل چائے کا کپ 45 روپے کا ہوگیا۔ چارسوپچھتر گرام پتی کا پیکٹ 600 روپے سے بڑھ کر650 روپے ریٹ ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے بھول چکی ہے، مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔
پتی مہنگی ہونے سے نوسوپچاس گرام کا پیکٹ11سو روپے سے بڑھ کر 1250 روپے، ایک سو نوے گرام پتی کا پیکٹ 270 اور نوے گرام کا پیکٹ 140 روپےکا ہوگیا۔شہریوں نے پتی مہنگی کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہاکہ مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو شہری فاقوں پر مجبور ہوں گے۔
اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے جہاں غریب آدمی پریشانی سے دوچار ہے، وہیں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گھر چلانا مشکل تر ہو گیا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer