سٹی42: موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں تدریسی عمل شروع ہوگیا
موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ15 روز سےتعلیمی سرگرمیاں بند تھیں۔ موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں طالبعلموں کیلئے تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تعطیلات کے باعث یونیورسٹی 15 روز سے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بند تھی۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران انتظامی سٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رہا ۔