ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوری قوم صدمے میں ہے..سانحہ مری پرجوڈیشل انکوائری کروائی جائے:حمزہ شہباز

hamza shahbaz media talk
کیپشن: hamza shahbaz media talk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی  مری میں جاں بحق ہونے والے ظفر اقبال کے گھر آمد، اہلخانہ سےاظہار تعزیت ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری پر پوری قوم صدمے میں ہے اور سیاست سے قطع نظر یہ انسانیت کا معاملہ ہے۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  نے  مری میں جاں بحق ہونے والے ظفر اقبال کے اہلخانہ سےاظہار تعزیت  کیا، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  سانحہ مری پر پوری قوم صدمے میں ہے اور سیاست سے قطع نظر یہ انسانیت کا معاملہ ہے۔ مری میں سب کومعلوم ہے کہ 4 ہزار سے زائد گاڑیوں کی گنجائش نہیں ہوتی ہے اور چند گھنٹوں میں ایک لاکھ تک گاڑیوں کی تعداد پہنچ گئی۔

  حمزہ شہبازکا مزید کہنا تھا کہ مری میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بنائے ہوئے ایس او پیز موجود ہیں اورہر قسم کی اختیاطی تدابیر بتائی جاچکی تھیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بطوراپوزيشن لیڈرپنجاب اسمبلی اجلاس بلوانےجارہاہوں اوراجلاس کا ایک ہی ایجنڈا ہوگا کہ سانحہ مری پرجوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کرتوت فارن فنڈنگ کیس میں کھول دیئے ہیں اورسب سے بڑی منی لانڈرنگ عمران نیازی نے کی ہے جبکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگیاہے۔  حمزہ شہباز کامزید کہنا تھا کہ  قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)لیگ ہر وہ راستہ اختیار کرے گی جوحکومت کو گھر بھیجے۔مری معاملے پر بھی حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دے گی اور ان کوحساب دینا ہوگا۔   

کراچی میں مسافر طیارہ تباہ ہونے پروزیراعظم عمران خان کراچی میں گورنر ہاؤس سے واپس آگئے تھے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے کسی شخص کے گھر نہیں گئے تھے۔  مسافرٹرین  حادثے میں وزیرداخلہ کسی کے گھر نہیں گئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ رپورٹ نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چورقرار دیا ہے اور حکومت کو قوم کے سامنے منہ دکھانے کا موقع نہیں دیں گے۔