سٹی 42:سرکاری سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر بچوں کی کورونا ویکسنیشن کروانے کا معاملہ، 56 لاکھ بچوں کی ویکسنیشن مکمل کرلی گئی.
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں 9 فیصد بچوں کی ویکسنیشن ہونا تاحال باقی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں 91 فیصد اور پرائیوٹ سکولز میں 87 فیصد بچوں کی ویکسنیشن مکمل ہوچکی ہے، دیگر بچوں کی ویکسنیشن کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ میں ہیں۔
COVID Vaccination Update:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 10, 2022
More than 5.6 Million children have been vaccinated in schools of Punjab. 91% children in Public schools have been vaccinated and 87% children in Private schools have been vaccinated. We along with Health Department are moving full speed ahead. pic.twitter.com/gfhT7TnqDO